اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضلعی انتظامیہ کے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث کل پیر کو مختلف فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آئیسکو :بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضلعی انتظامیہ کے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث کل پیر کو مختلف فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اتوار کوآئیسکو کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل کے سروس روڈ، سوہان، ہائی وے، ضیا مسجد اور اقبال ٹاؤن فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔راولپنڈی کینٹ سرکل کے کلیال، شاہ پور، اڈیالہ، خاصالہ، ہمایوں-I، ڈی کے نور، گلشن آباد، روز لین، اڈیالہ جیل، شیگاں، ڈیفنس روڈ،عسکری-14، پی جی ایچ ایس اور ثمر زار فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
اسی طرح راولپنڈی سٹی سرکل کے فضائیہ فیڈر پر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ ملت آباد، ڈی کے چوہدریاں، پشاور روڈ، عسکری-XI اور کوب لین فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔اٹک سرکل کے کرنل شیر خان فیڈر پر صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی عارضی بندش کا مقصد فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی تعمیر، نئے 11 کے وی فیڈرز کی تنصیب، سڑکوں کی توسیع اور دیگر ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی عارضی بندش پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندش کا شیڈول کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے آئیسکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔







