آئیسکو نےضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس جیسے کہ نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع وغیرہ کے سلسلے میں آئیسکو کو بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے 12اکتوبر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):آئیسکو نےضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس جیسے کہ نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع وغیرہ کے سلسلے میں آئیسکو کو بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے 12اکتوبر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق اس سلسلے میں بروز پیر12 اکتوبر کو اسلام آباد سرکل میں صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک سروس روڈ، سوہان، ہائی وے، ضیاء مسجد اور اقبال ٹاؤن فیڈرز کی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 08:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک کلیال، شاہ پور، اڈیالہ، کھسالا، ہمایوںـI، ڈی کے نور، گلشن آباد، روز لین،
اڈیالہ جیل، شیگن، ڈیفنس روڈ،عسکریـ14 اور پی جی ایچ ایس فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔ راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک فضائیہ فیڈر جبکہ صبح 08:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ملت آباد، ڈھوک چوہدریاں، پشاور روڈ، عسکری XI اور کوب لین فیڈرز کی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ اٹک سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک کرنل شیر خان فیڈرزاور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کے اس عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے۔
ان شٹ ڈائون کا خالصتاََ مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہے ۔ صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk / آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ٹویٹر / Xاکائو نٹ( IESCO Official Pk )پر بھی اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں ۔







