آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):آئیسکو نے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس جیسے کہ نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع، بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بروزمنگل 13 اکتوبر 2026ء کو راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):آئیسکو نے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس جیسے کہ نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع، بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بروزمنگل 13 اکتوبر 2026ء کو راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک النور کالونی، قدیر روڈ، کے آر ایل، افوش جبکہ صبح 08:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ای ایم ای کمپلیکس، جھنگی، پی اینڈ ٹی وانی، اظہر آباد، سی ڈبلیو او، اے بلاک، فیض آباد، حیدری چوک اور متعلقہ فیڈرز کی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر بند رہے گی۔

اٹک سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک لالہ زار، حسین آباد، کرنل شیر خان، جبکہ صبح 08:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک پنڈ پریاں، ملٹی گارڈن بی 17، کیبنٹ ڈویژن، سرائے خربوزہ، ویلی، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، گلشنِ صحت، پسوال، اے ڈبلیو ٹی ون، اے ڈبلیو ٹی فور اور متعلقہ فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔ چکوال سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک مرید، القائم ملز، بھون، کریالہ، کے ایس ایم یونٹ تھری اور متعلقہ فیڈرز کی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

بروزبدھ 14 اکتوبر 2026ء کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک سیکٹر اے، سیکٹر سی، عسکری ٹاور، سیکٹر ایف، فیڈر نمبر 3، فیڈر نمبر 4، اے آر سی ون، سیکٹر اے ٹو، سیکٹر بی ٹو، عسکری ہائٹس فور، سیکٹر ڈی، پائن ہلز ون، کمرشل ون، کمرشل ٹو اور متعلقہ فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔ اٹک سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک اے ڈبلیو سی ہائوسنگ، منیر آباد، راشد منہاس، شاہیہ، پی او ایف ایمرجنسی، لالہ زار اور متعلقہ فیڈرزاور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔

صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk /آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ٹویٹر / Xاکائو نٹ(IESCO Official Pk)پر بھی اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں ۔