آئیسکو کا عارضی شٹ ڈائون کا شیڈول جاری

آئیسکو نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس، نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع، بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کے عارضی شٹ ڈائون کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):آئیسکو نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس، نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع، بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کے عارضی شٹ ڈائون کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق کل بروز ہفتہ 10 اکتوبر 2026ء کو جی ایس او سرکل میں صبح 06:00 بجے سے سہ پہر 03:00 بجے تک پنڈی پوائنٹ، بریاں، پبلک ہیلتھ، گھڑیال، پی اے ایف، اپر ٹوپہ، لورہ، پتریاٹہ، کمپنی باغ، سیسل ریزورٹ، لورہ-2، ایم سی ایم، ٹی ڈی سی پی، کوہالہ، سنی بینک، کلڈنہ، پی سی، دھیر کوٹ، چمن کوٹ، دانہ ایکسپریس، ڈھلہ، قومی کوٹ، چھتر کلاس-1، چھتر کلاس-II، ڈیسٹو اور پی اے ای سی فیڈرز کی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ صبح 08:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن ترناوہ کے پاور ٹرانسفارمر ٹی-1 اور دوپہر 12:30 بجے سے سہ پہر 04:30 بجے تک پاور ٹرانسفارمر ٹی-2 سے منسلک فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔

بروز اتوار 11 اکتوبر 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک چٹھہ بختاور، ترامڑی، سی ایم پاک زونگ، کری، ریہارا، پارک انکلیو-1، کنڈ راجگان، سکیم-1، کنگ حمد، پی ایچ اے-1، آئیسولیشن ہسپتال، آئی ٹی پارک اور آئی ایس آئی فیڈرز کی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ جی ایس او سرکل میں صبح 06:00 بجے سے صبح 09:00 بجے تک او جی بھیکھڑی، لائن پارک، منگوں، ملت چوک، کریالہ، جمالوال، القائم مل، سرکل، کے ایس ایم-II، القدیر مل، کے ایس ایم-I، بھون، پی اے ایف، کے ایس ایم-3، الرضوان مل، حاصل، نیلہ، پپلی، کوٹ چوہدریاں، بلکسر، کسرل اور ڈلہ فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح صبح 06:00 بجے سے سہ پہر 03:00 بجے تک پنڈی پوائنٹ، بریاں، پبلک ہیلتھ، گھڑیال، پی اے ایف، اپر ٹوپہ، لورہ، پتریاٹہ، کمپنی باغ، سیسل ریزورٹ، لورہ-2، ایم سی ایم، ٹی ڈی سی پی، کوہالہ، سنی بینک، کلڈنہ، پی سی، دھیر کوٹ، چمن کوٹ، دانہ ایکسپریس، ڈھلہ، قومی کوٹ، چھتر کلاس-1، چھتر کلاس-II، ڈیسٹو اور پی اے ای سی فیڈرز کی بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ صبح 09:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن این ڈی سی-II کے پاور ٹرانسفارمر ٹی-1 سے منسلک فیڈرزاور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔

صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk /آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ٹویٹر / Xاکائو نٹ(IESCO Official Pk)پر بھی اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں