آئیسکو کا کل کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کر بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کر بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 13 مئی 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک انگوری، گالف سٹی، ٹریٹ، شاہپور، این آئی ایچ، ٹی اینڈ ٹی 17 مائل، بھارہ کہو،

بھارہ کہوII، بحریہ گالف سٹی، پارک ویو سٹیI، اٹھال فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک این پی ایف I، این پی ایفII، ڈاکٹر ٹائون، پی ڈبلیو ڈیI، پی ڈبلیو ڈیII، جاپان روڈ، جھنڈالہ فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک، نیو سنگھوئی، چوٹالہ، کھائی کھولیا، اکرم شہید، زبیر شہید فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی چکوال، بھگوال، تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔