اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے29ستمبر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے
آئیسکو کا 29ستمبر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے29ستمبر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لئے جاری ترقیاتی پراجیکٹس، نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع وغیرہ کے سلسلے میں آئیسکو کو بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کے عارضی شٹ ڈائون شیڈول کا اعلان کر دیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق 29ستمبر منگل کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک اسلام آباد سرکل: پنجاب ہاؤس، بری امام، پیر سوہاوہ، سیدپور، فضائیہ، سروس روڈ، سوہان، ہائی وے، ضیاء مسجد، اقبال ٹاؤن فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل: کلیال، شاہ پور، اڈیالہ، خاصالہ، ہمایوںI، ڈھوک نور، گلشن آباد، روز لین،
اڈیالہ جیل، شیگاں، ڈیفنس روڈ، عسکری 14، PGHS، ثمر زار فیڈرزاور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کے اس عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے۔ان شٹ ڈائون کا خالصتاََ مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہے ۔ صارفین کی سہولت کے لئے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk / آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ٹویٹر / Xاکائو نٹ ( IESCO Official Pk )پر بھی اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں۔








