اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی)نے پہلی بار پاکستان میں پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے،یہ سرمایہ کاری 33.6 ارب روپے (تقریباً 120 ملین امریکی ڈالر کے مساوی)تک کی غیر فنڈڈ جزوی کریڈٹ گارنٹی کی صورت میں ہوگی ،اس کا مقصد پاکستان کی زرعی ویلیو چین کو مضبوط کرنے کےلئے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو طویل …
آئی ایف سی، سٹینڈرڈ چارٹرڈ اور اینگرو کا پاکستان میں زراعت کے لیے 33.6 ارب روپے کی پہلی ایگری چین فنانسنگ کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی)نے پہلی بار پاکستان میں پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے،یہ سرمایہ کاری 33.6 ارب روپے (تقریباً 120 ملین امریکی ڈالر کے مساوی)تک کی غیر فنڈڈ جزوی کریڈٹ گارنٹی کی صورت میں ہوگی ،اس کا مقصد پاکستان کی زرعی ویلیو چین کو مضبوط کرنے کےلئے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو طویل المدتی پاکستانی روپے میں فنانسنگ فراہم کرنا ہے۔
منگل کویہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اس فنانسنگ سے اینگرو فرٹیلائزرز کو مقامی سرمائے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان کے زرعی شعبے کو مستحکم کرنا اور غذائی تحفظ کو فروغ دینا ہے، یہ پاکستان میں آئی ایف سی کی مقامی کرنسی میں پہلی سرمایہ کاری ہے، اس کے ذریعے مقامی اور غیر ملکی دونوں کرنسیوں میں طویل المدتی فنانسنگ تک رسائی میں توسیع ہو گی جو بالخصوص زراعت اور مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز جیسے اہم شعبوں میں اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔
پاکستانی روپے میں فنانسنگ کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز ملکی سرمائے کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے تاکہ آپریشنل استحکام کو بہتر بنایا جا سکے۔اس فنانسنگ سے اینگرو فرٹیلائزرز کو اپنی تنصیبات کی دیکھ بھال اور پلانٹس کی مرمت و بحالی کے لیے سرمایہ جاتی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی جس کے نتیجے میں قومی طلب کوپوراکرنے کےلئے یوریا اور دیگر کھادوں کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔
اس فنانسنگ سے کسانوں کے لیے مختلف پروگرامز کی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ اینگرو کے بنیادی مشن یعنی قابلِ اعتماد پیداوار سے ہم آہنگ اقدامات کا تسلسل برقرار رہے۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور نے بتایا کہ کمپنی نے ہمیشہ پاکستان کے اہم ترین مسائل کو بامعنی انداز میں حل کرنے کی کوشش کی ۔ مقامی ویلیو چینز کو مضبوط بنانے کے لیے مقامی سرمائے کا استعمال ملک اور ہمارے کسانوں (جو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں )کے ساتھ ہمارے عزم کی عکاسی کررہاہے اور یہ سب قابلِ اعتماد کھاد کی پیداوار کے ذریعے ممکن بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے شراکت داروں، آئی ایف سی اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس مشن کو آگے بڑھانے کے قابل بنایا۔ آئی ایف سی میں مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے لیے مینوفیکچرنگ، ایگری بزنس اور سروسز کے علاقائی انڈسٹری ہیڈ اشرف المجاہد نے بتایا یہ سرمایہ کاری اینگرو فرٹیلائزرز اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ ہماری شراکت داری کی مضبوطی اور پائیدار انداز میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید حل فراہم کرنے کے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے ہم مقامی کرنسی میں طویل المدتی فنانسنگ کے نئے راستے کھول رہے ہیں جس سے ترقی اور مالی استحکام کو فروغ ملےگا۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیڈ آف کوریج ریحان شیخ نے بتایا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی معیشت میں پائیدار ترقی اور طویل المدتی استحکام کو ممکن بنانے والے فنانسنگ سلوشنز کے لیے پرعزم ہے۔








