اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا دورہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت ایڈوائزر اینڈ ٹیم لیڈر مسٹر ہارلرڈ فنگر کر رہے تھے۔ وفد میں نمائندہ آئی ایم ایف اسلام آباد ٹریسا دبانساچ، سینئر ماہر اقتصادیات واشنگٹن …
آئی ایم ایف وفد کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا دورہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت ایڈوائزر اینڈ ٹیم لیڈر مسٹر ہارلرڈ فنگر کر رہے تھے۔ وفد میں نمائندہ آئی ایم ایف اسلام آباد ٹریسا دبانساچ، سینئر ماہر اقتصادیات واشنگٹن ڈی سی ریکارڈو لالوڈس اور سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیبا زیدی شامل تھیں۔ پیر کو سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے اپنی انتظامیہ کے ہمراہ آئی ایم ایف کے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے اپنا 10 سالہ سفر کامیابی سے طے کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں بی آئی ایس پی نے رقوم کی منتقلی سمیت مستفید ہونے والوں کیلئے معاون اقدام اٹھائے ہیں۔








