آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشن گوئی وزیراعظم کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے، بیرسٹر عقیل ملک

122

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشن گوئی وزیراعظم کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے موجودہ حکومت کی دور اندیش اور مضبوط فیصلوں نے معیشت کو استحکام دیا ہے۔

جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آئندہ مالی سالوں میں مہنگائی کی مسلسل کمی کا تخمینہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے، ہم ملک کو معاشی ترقی کی مزید بلندیوں پر لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔