آئی جی اسلام آباد کا شہر میں اقلیتوں کے لیے ‘میثاق سینٹر’ کے قیام کا اعلان

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک خصوصی ‘میثاق سینٹر’ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ اعلان آئی جی اسلام آباد اور مسیحی برادری کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک خصوصی ‘میثاق سینٹر’ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ اعلان آئی جی اسلام آباد اور مسیحی برادری کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، عوامی سہولیات کی فراہمی اور اقلیتی برادریوں کے لیے پولیس کی خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اقلیتی برادریوں کے خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ‘میثاق سینٹر’ قائم کرے گی۔ملاقات کے دوران مسیحی برادری کے نمائندوں نے اپنے مسائل اور خدشات سے آئی جی کو آگاہ کیا۔انہوں نے ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ اسلام آباد پولیس ان کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون اور حمایت فراہم کرے گی۔آئی جی محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔