انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ہیڈکوارٹرز ڈویژن کے افسران سے اہم ملاقات کی۔پولیس ترجمان کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق اور ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین بھی موجود تھیں۔
آئی جی اسلام آباد کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ، انتظامی امور اور اہلکاروں کی فلاح کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ہیڈکوارٹرز ڈویژن کے افسران سے اہم ملاقات کی۔پولیس ترجمان کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق اور ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں ہیڈکوارٹرز ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور، لاجسٹک سپورٹ، پولیس افسران و اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور فلاح و بہبود کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہر افسر اپنی ذمہ داریاں سو فیصد محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ادا کرے۔
بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات دیے جائیں گے جبکہ ناقص کارکردگی، غفلت اور کوتاہی پر احتساب کا عمل بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام امور میں میرٹ، شفافیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو بنیادی اہمیت دی جائے۔کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ ہیڈکوارٹرز ڈویژن پولیس فورس کو مؤثر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے کوت کے نظام، میس ہال، انوینٹری مینجمنٹ اور یونیفارم کی بروقت تقسیم سمیت تمام انتظامی امور کو مزید بہتر اور منظم بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے اور پولیس فورس کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔آئی جی اسلام آباد نےپولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ان کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس لائنز میں معیاری میس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور دیگر اضلاع سے اسلام آباد آنے والے مہمان پولیس افسران کی رہائش کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ تمام متعلقہ افسران ان سہولیات کے معیار اور انتظامات کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تاکہ پولیس اہلکاروں کو ایک بہتر اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک منظم، باصلاحیت اور مؤثر پولیس فورس کے لیے بہترین انتظامی سہولیات، مضبوط لاجسٹک سپورٹ اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام امور میں ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین کارکردگی کو یقینی بنائیں۔







