آئی جی اسلام آباد کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، تعریفی اسناد جاری کیں

آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سینٹرل پولیس آفس مدعو کر کے تعریفی اسناد سے نوازا اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سینٹرل پولیس آفس مدعو کر کے تعریفی اسناد سے نوازا اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو سینٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد جاری کیں۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، بہترین کارکردگی کا اعتراف نہ صرف افسران کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے بلکہ دیگر افسران کو بھی مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے ترغیب دیتا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اسلام آباد پولیس کا اولین فرض ہے، شہریوں کو بروقت، موثر اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں مکمل لگن، دیانت داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کریں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آئیں۔ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر سطح پر موثر اقدامات کیے جائیں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر پولیس سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے اور خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

 

مزید خبریں