ڈبلن۔6اگست (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ویمنز رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون باؤلر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے مطابق ٹاپ سپنر سعدیہ اقبال نے اپنی سالگرہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی و جوش سے منائی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچنگ اور …
آئی سی سی ٹی 20 ویمنز رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون باؤلر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی

مزید خبریں
ڈبلن۔6اگست (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ویمنز رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون باؤلر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے مطابق ٹاپ سپنر سعدیہ اقبال نے اپنی سالگرہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی و جوش سے منائی اور کیک کاٹا۔
اس موقع پر قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں شریک تمام افراد نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








