28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کی تین روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے جو پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں اور عالمی شراکت داریوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ایس آ ئی ایف سی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ …
آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری کا اہم پلیٹ فارم

مزید خبریں
کراچی ۔24ستمبر (اے پی پی):28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کی تین روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے جو پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں اور عالمی شراکت داریوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ایس آ ئی ایف سی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان روابط کے فروغ، کاروباری مواقع پیدا کرنے اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

نمائش میں 350 سے زیادہ بین الاقوامی مندوبین، 18 ہزار 500 سے زائد اعلیٰ سطح کی کاروباری شخصیات اور 75 ہزار سے زیادہ تجارتی وزیٹرز شرکت کر رہے ہیں، جبکہ چین، آذربائیجان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، ترکیہ، مصر، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک کے عالمی شرکاء بھی ایونٹ میں موجود ہیں۔آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، فن ٹیک، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کو نمایاں کیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کاروبار کے وسیع امکانات اجاگر ہو رہے ہیں۔
ایونٹ کے ذریعے پاکستانی ٹیک کمپنیوں کو عالمی کاروباری برادری، سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین سے براہ راست روابط کا موقع مل رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی شراکت داری، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی منتقلی کے نئے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ملک کو علاقائی و عالمی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں مزید مؤثر انداز میں شامل کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
C:ahc-zim/P:ahc/L:jav/R:jav








