آئی ٹی کی برآمدات میں 20فیصدکانمایاں اضافہ

ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملک کو4.184 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے،

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملک کو4.184 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی کی برآمدات کاحجم 3.475 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا، مئی 2026ء میں آئی ٹی کی برآمدات سے ملک کو 373 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو اپریل کے 423 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 12 فیصد کم اور گزشتہ سال مئی کے 329 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبریں