اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد270200کیوسک اور اخرج 241000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد59100 کیوسک اور اخراج59100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش چھ فٹ رہ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد270200کیوسک اور اخرج 241000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد59100 کیوسک اور اخراج59100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد41400کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد93500 کیوسک اور اخراج 63500کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1544.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.706 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1201.70 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.440 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049ملین ایکڑ فٹ ہے۔








