آجکل کپاس پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے،اس کے مؤثر کنٹرول کیلئے کاشتکارمحکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں، ڈائریکٹر زراعت

فیصل آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آجکل کپاس پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے جس کے مؤثر کنٹرول کیلئے کاشتکارمحکمہ زراعت کی مفیدسفارشات پر عمل کریں۔کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے انہوں نے بتایا کہ سفید مکھی کی زندگی کا دورانیہ جولائی اور اگست میں زیادہ درجہ حرارت اور حبس کی وجہ سے بہت کم ہو جاتا ہے …

فیصل آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آجکل کپاس پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے جس کے مؤثر کنٹرول کیلئے کاشتکارمحکمہ زراعت کی مفیدسفارشات پر عمل کریں۔کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے انہوں نے بتایا کہ سفید مکھی کی زندگی کا دورانیہ جولائی اور اگست میں زیادہ درجہ حرارت اور حبس کی وجہ سے بہت کم ہو جاتا ہے اسلئے حملہ بار بار ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کسان سفید مکھی کے سپرے میں زیادہ تر بالغ کو دیکھ کر سپرے کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں جو کہ بہت غلط ہے کیونکہ نقصان تو 80 فیصد بچے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سپرے کریں تو شروع سے ہی سفید مکھی کے بچوں کو مارنے والی زہروں کا لازمی سپرے کریں تاہم اب کون سی سپرے بچے اور کون سی بالغ مارتی ہے اس کا جاننا ہر کسان کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپرے جو صرف بالغ مکھی پر مؤثر ہیں ان میں اسیٹامیپرڈ،تھائیو سائکلیم ہائیڈروجن آ کسالیٹ امیڈاکلوپرڈکلوتھیناڈین فلونیکامڈبائی فینتھرن شامل ہیں، اسی طرح سپرے جو بچوں اور انڈوں کو مارتی ہیں ان میں پائری پراکسیفن بیپروفیزین،ڈ ا یا فینتھیوران اسپیروٹیٹرامیٹ،فلو نکا مڈشامل ہیں جبکہ آخری تین بالغ بھی مارتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں جدید کیمسٹری کی حامل زہریں بھی مارکیٹ کر رہی ہیں جن کا کنٹرول فیلڈ میں بہت حوصلہ افزا ہے جیسا کہ پائریفلو قینازون اور فلو پائراڈیفیوران ہیں یہ بھی یکساں طور پر بالغ کیساتھ سفید مکھی کے بچوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔