راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔پال جونز نے علاقائی سلامتی صورتحال …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز کی ملاقات علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔پال جونز نے علاقائی سلامتی صورتحال بالخصوص افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔امریکی ناظم الامور نے خطے میں تصادم روکنے کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور سراہا۔








