آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار

ISPR
ISPR

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آرمی چیف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ علی رضا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔