آرٹس کونسل کراچی میں فیصل قریشی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

کراچی۔ 25 مئی (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی کو شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ تھے۔ تقریب میں معروف …

کراچی۔ 25 مئی (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی کو شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ تھے۔ تقریب میں معروف اداکار بہروز سبزواری، صلاح الدین تنیو ، عدنان صدیقی، اداکار ہمایوں سعید ، شہزاد نواز، گلوکار فاخر، حنیف راجہ ،قونصل جنرل رومانیہ مرزا اشتیاق بیگ اور ٹیپو شریف سمیت فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فیصل قریشی کے فنی سفر پر مبنی شوریل بھی پیش کی گئی جسے حاضرین نے پسند کیا اور بھرپور تالیوں سے سراہا۔ اس موقع پر میوزیکل پروگرام اور کامیڈی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں فلم اور ٹیلی وژن انڈسٹری کے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔