آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نئے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نئے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نئے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے منتخب ہونے والے اراکین میں چوہدری لطیف اکبر، راجہ مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری منظور احمدشامل ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے موصول ہونے والے انتخابی نتائج کی بنیاد پر آزاد جموں وکشمیر کونسل کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے
جس کے مطابق منتخب ہونے والے اراکین میں ضلع مظفرآباد سے چوہدری لطیف اکبر، ضلع باغ سے مشتاق احمد منہاس،ضلع میرپور سے چوہدری سعید اور ضلع مظفرآباد سے چوہدری منظور احمد شامل ہیں۔








