آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کانیویارک میں وزراءخارجہ کے اجلاس سے خطاب

نیویارک ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی نئی لہر کے بعد بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور مقبوضہ ریاست میں انسانی حقوق کی صورتحال جاننے کے لئے تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن کو بھیجا جائے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی …

نیویارک ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی نئی لہر کے بعد بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور مقبوضہ ریاست میں انسانی حقوق کی صورتحال جاننے کے لئے تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن کو بھیجا جائے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے وزراءخارجہ کے اجلاس سے کشمیریوں کے حقیقی نمائندہ کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیں کہ وہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل کے لئے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کریں

مزید خبریں