آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سیاست دان ہیلن ہینز کو جان بوجھ کر پر گاڑی سے حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ شنہوا کے مطابق ہیلن ہینز 2019 سے وفاقی پارلیمنٹ کی آزاد رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔
آسٹریلوی سیاست دان ہیلن ہینز پر گاڑی سے حملہ دانستہ کارروائی تھی، وزیراعظم

مزید خبریں
کینبرا۔20اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سیاست دان ہیلن ہینز کو جان بوجھ کر پر گاڑی سے حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ شنہوا کے مطابق ہیلن ہینز 2019 سے وفاقی پارلیمنٹ کی آزاد رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔
گزشتہ سہ پہر ریاست وکٹوریہ میں اپنے انتخابی دفتر کے باہر ایک گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔ وزیراعظم البانیز نے منگل کو آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ABC) ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور نے ہیلن ہینز کو اس وقت ٹکر مارنے کے لیے گاڑی واپس موڑی، جب وہ اپنی گاڑی کے پچھلے حصے کے قریب موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ یہ ایک دانستہ کارروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں وکٹوریہ پولیس، آسٹریلین فیڈرل پولیس اور آسٹریلین سکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن شامل ہیں۔ حملے کے الزام میں 43 سالہ شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گاڑی سے ملنے والا ایک چاقو بھی قبضے میں لے لیا۔








