آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

سڈنی۔22مئی (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہو گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 11 جولائی، تیسرا میچ 13 جولائی، چوتھا 15 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سیریزکے تمام میچز گروس آئیلٹ میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچز برج ٹائون میں کھیلے جائیں گے۔