سڈنی ۔28نومبر (اے پی پی):آسٹریلیاکے شہرسڈنی میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلین ریاست نیو ساوتھ ویلز (NSW) کی پولیس نے بتایا کہ ہمیں جمعہ کی صبح 11 بجکر 50 منٹ پر بلیک ٹاؤن میں سڑک پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے موقع پر زخمی ہونے والےشخص کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی …
آسٹریلیا، سڈنی میں ایک شخص قتل

مزید خبریں
سڈنی ۔28نومبر (اے پی پی):آسٹریلیاکے شہرسڈنی میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلین ریاست نیو ساوتھ ویلز (NSW) کی پولیس نے بتایا کہ ہمیں جمعہ کی صبح 11 بجکر 50 منٹ پر بلیک ٹاؤن میں سڑک پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے موقع پر زخمی ہونے والےشخص کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
نیو ساوتھ ویلز پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے والی گاڑی کو روکنے کے لئے اس کا تعاقب کیا گیا جوکچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہو گئی اور اس میں موجود دو افراد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے، جنہیں قریبی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے علاقے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔








