فیصل آباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ آلو کی پیداوار ایک نقد آور فصل ہے جبکہ کاشتکار کم خرچ سے آلو کی بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ ترقی پسند کاشتکار گذشتہ دو 3 سالوں سے موسمِ بہار، خزاں، گرما میں آلو کی تین تین فصلیں حاصل کر رہے ہیں جبکہ …
آلو کی پیداوار ایک نقد آور فصل ہے جبکہ کاشتکار کم خرچ سے آلو کی بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں، ڈائریکٹرزراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ آلو کی پیداوار ایک نقد آور فصل ہے جبکہ کاشتکار کم خرچ سے آلو کی بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ ترقی پسند کاشتکار گذشتہ دو 3 سالوں سے موسمِ بہار، خزاں، گرما میں آلو کی تین تین فصلیں حاصل کر رہے ہیں جبکہ اوسطاً170سے 180 بوری فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو رہی ہے تاہم اگر جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین زراعت کے مشوروں سے استفادہ کیا جائے تو اس پیداوار میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو معاشی استحکا م کےلئے آلو کی ضرورت اور اگاؤ کےلئے زرخیزی کے پیش نظر ماہرین زراعت کی رہنمائی حاصل کرنی چاہیے،ترقی پسند کاشتکار زمینوں کی تیاری اور کیاریوں کو بھی خصوصی اہمیت دیں۔








