آل پاکستان انجمن تاجران کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم سے اظہارِ تشکر
آل پاکستان انجمن تاجران کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم سے اظہارِ تشکر
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ متوسط طبقہ کو ریلیف مل سکے ۔اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی کرے جس سے مجموعی قیمت مزید قابل برداشت ہو سکے گی جس سے ٹرانسپورٹ و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی ممکن ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ مستقل اور مزید ریلیف کے اقدامات سے عوام کی قوت خرید بڑھے گی جس سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لئے بھی چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے تاہم وزیراعظم محمد شہباز شریف ، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔









