آن لائن ہراسانی اور مالیاتی فراڈ کے خلاف این سی سی آئی اے کی کارروائیاں، ملزم گرفتار، شہری کو 6 لاکھ روپے واپس

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مالیاتی فراڈ کا شکار ہونے والے شہری کو لاکھوں روپے برآمد کروا دئیے۔ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار …

راولپنڈی/اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مالیاتی فراڈ کا شکار ہونے والے شہری کو لاکھوں روپے برآمد کروا دئیے۔ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب این سی سی آئی اے اسلام آباد سرکل نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آن لائن مالیاتی فراڈ کا شکار ہونے والے شہری کو 6 لاکھ روپے کی رقم واپس کروادی۔این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مالیاتی فراڈ اور خواتین کو آن لائن ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا۔

 

مزید خبریں