آٹو فنانس میں اپریل کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء(آٹو فنانس) میں اپریل کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء(آٹو فنانس) میں اپریل کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 360 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے مقابلہ میں 4.1 فیصد زیادہ ہے، مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے345 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔

گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں رواں سال اپریل میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں سالانہ بنیادوں پر 36.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 263 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو رواں سال اپریل میں بڑھ کر 360 ارب روپے ہوگیا۔