اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):آٹو موبائل شعبے کے منافع میں جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کمپنیوں کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں (اکتوبر تا دسمبر)آٹو شعبہ کو مجموعی طور پر 14.69 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی …
آٹو موبائل شعبے کے منافع میں جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):آٹو موبائل شعبے کے منافع میں جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کمپنیوں کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں (اکتوبر تا دسمبر)آٹو شعبہ کو مجموعی طور پر 14.69 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں آٹو شعبہ کو 10.88 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں آٹو شعبہ کے منافع میں سہ ماہی بنیاد پر 19 فیصد اضافہ ہوا ۔ پہلی سہ ماہی میں آٹو شعبے کا منافع 12.39 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 14.69 ارب روپے ہوگیا۔
دوسری سہ ماہی میں انڈس موٹرز کو 6.44 ارب روپے ، ہنڈا اٹلس کار پاکستان کو 1.403 ارب روپے ، سازگار انجینئرنگ کو 4.61 ارب روپے اور ایم ٹی ایل کو 2.36 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا۔ پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹر کو 6.71 ارب روپے ، ہنڈا اٹلس کار کو 742 ملین روپے ، ساز گار انجینئرنگ کو 4.41 ارب روپے اور ایم ٹی ایل کو 514 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔








