آپریشن ردالفتنہ 3، بلوچستان کے ضلع کچھی میں کواڈ کاپٹرز کے ذریعے سکیورٹی فورسز کا کامیاب حملہ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی۔1اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان میں تخریب کاری کے نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں خفیہ اطلاعات پر فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو جدید کواڈ کاپٹرز کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں …

راولپنڈی۔1اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان میں تخریب کاری کے نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں خفیہ اطلاعات پر فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو جدید کواڈ کاپٹرز کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 شرپسند موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ دیگر سہولت کاروں اور شرپسندوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔