ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک ،شمالی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں کے دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ پنجاب کےمیدانی …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں کے دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی سموگ ، دھند پڑنے کا امکان ہے۔ (کل )ہفتہ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد اور شدید سرد رہاتاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور سموگ چھائی رہی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو ،لہہ منفی 05 ، گلگت، بابوسرمنفی 02 اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں