پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے درخشاں ستارے، صدراتی ایوارڈ یافتہ، سینئر لیجنڈ اداکار نے کہا ہے کہ ماضی کے ڈراموں میں معاشرتی اقدار، خاندانی نظام اور مثبت پیغام کو بنیادی حیثیت حاصل تھی،
احمد ندیم قاسمی سے اداکاری کی تعریف ایک اعزاز ہے۔اورنگزیب خان لغاری

مزید خبریں
رحیم یارخان ۔ 15 جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے درخشاں ستارے، صدراتی ایوارڈ یافتہ، سینئر لیجنڈ اداکار نے کہا ہے کہ ماضی کے ڈراموں میں معاشرتی اقدار، خاندانی نظام اور مثبت پیغام کو بنیادی حیثیت حاصل تھی، مگر آج کے ڈراموں میں اخلاقی معیار میں واضح تنزلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جو لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف اداکار اورنگزیب خاں لغاری نے سابق ڈی ایس پی پنجاب پولیس محمد ایاز خاں لغاری اور امریکی نیشنلٹی ہولڈر عبدالماجد خاں لغاری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان آمد کے موقع پر منعقدہ ”میٹ دی پریس“ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب سکندر زمان چودھری نے دیگر ممبران کے ہمراہ مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اورنگزیب خاں لغاری نے اپنے فنی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 1963-64 میں زمانہ طالب علمی کے دوران اسٹیج ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا، جس کے بعد ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے ”ایک محبت سو افسانے”، ”سونا چاندی”، ”اندھیرا اجالا”، ”وارث”، ”دہلیز” اور ”وقت” جیسے شہرہ? آفاق ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق ضلع رحیم یار خان کے علاقے رحیم آباد سے ہے اور فن کے شوق کی تکمیل کے لیے انہوں نے اپنی ذاتی زمین تک فروخت کر دی






