اداکارہ دردانہ بٹ کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی
اداکارہ دردانہ بٹ کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):اداکارہ دردانہ بٹ کی سالگرہ ہفتہ 9 مئی کو منائی گئی۔ دردانہ بٹ 9 مئی 1938کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ کینیئرڈ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ یونیورسٹی آف ٹولیڈو چلی گئیں جہاں انھوں نے اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔
انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز کمرشل اور ماڈلنگ سے کیا۔ انھوں نے تھیٹر میں بھی کام کیا جہاں دردانہ بٹ کو مزاحیہ ڈرامے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی۔ انھوں نے اس کردار کو قبول کر لیا اور جلد ہی پی ٹی وی پر بہت سارے ڈرامے کیے۔ ان کی فطری اداکاری اور اظہار خیالات کی وجہ سے ان کو ہمیشہ سراہا گیا۔
دردانہ بٹ نے معین اختر کے ساتھ مذاحیہ پروگرام، "ففٹی ففٹی” میں ایک کردار کیا تھا اور یہ پروگرام 1984میں ختم ہوا۔ اس پروگرام سے دردانہ بٹ کو ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی ملی اور وہ سامعین میں خوب مشہور ہوگئیں۔ 1980 میں انھوں نے ڈراما آنگن ٹیڑھا میں سلطانہ صاحبہ کا جذباتی کردار کردار ادا کیا۔
انھوں نے معین اختر کے ساتھ دوبارہ 1982 میں مذاحیہ ڈراما "نوکر کے آگے چاکر” میں کام کیا۔1985 میں انھیں ڈراما "تنہایاں” میں آفر ملی جسے انھوں نے مرینہ خان، شہناز شیخ اور بدر خلیل کے ساتھ قبول کیا، اس ڈراما میں انھوں نے بی بی کا کردار ادا کیا جو مرکزی کردار کے لیے ایک ماں کی شخصیت ہے جو ایک حادثے میں اپنے والدین کو کھو گئی تھی۔
دردانہ بٹ نے ففٹی ففٹی،آنگن ٹیڑھا،نوکر کے آگے چاکر،تنہائیاں،رانی،چھوٹی سی کہانی،ڈگڈگی،میرا نصیب،محبت روٹھ جائے تو،پھر چاند پہ دستک،تنہائیاں نئے سلسلے ،مذاق رات،انتظار،میرے چھوٹے میاں،تھوڑی سی وفا،بیگانگی،رانی نوکرانی،شریف شو مبارک ہو اور رسوائی سمیت مختلف ٹی وی سیریلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
دردانہ بٹ نے فلم ہجرت،عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں،خشک پتے اور پرے ہٹ لو میں بھی کام کیا۔ دردانہ بٹ 2018 میں بہترین معاون اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں اور ا نہیں 1985 میں بہترین ٹی وی اداکارہ کے ایوارڈ سمیت 2009میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔دردانہ بٹ 83 سال کی عمر میں 12 اگست 2021کو کراچی میں وفات پا گئیں ۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر شو بز انڈسٹری، فنکار برادری اور ناظرین کی جانب سے بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔








