اداکارہ طاہرہ نقوی کی44 ویں برسی کل منائی جائے گی

اکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ طاہرہ نقوی کی44 ویں برسی (کل )منگل2جون کو منائی جائے گی۔معروف ٹی وی آرٹسٹ طاہرہ نقوی20اگست1956 کو ڈسکہ میں پیدا ہوئیں،

لاہور۔1جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ طاہرہ نقوی کی44 ویں برسی (کل )منگل2جون کو منائی جائے گی۔معروف ٹی وی آرٹسٹ طاہرہ نقوی20اگست1956 کو ڈسکہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیابعد میں انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی ا داکاری کے جوہر دکھائے، انہیں معروف پی ٹی وی ڈرامہ وارث سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ۔طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی بطور معاون ہیروئین کام کیا جن میں بدلتے موسم اور میاں بیوی راضی شامل ہیں۔طاہرہ نقوی نے بیس برس تک ٹیلی ویژن پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔وہ 2جون 1982 کو کینسر کے مرض کا شکار ہو کر چل بسیں تھیں ۔