ادویات تیار کرنے والی مقامی کمپنی اوٹسوکا پاکستان لمیٹڈ کے سالانہ منافع میں 1604 فیصد کا نمایاں اضافہ

ادویات تیار کرنے والی مقامی کمپنی اوٹسوکا پاکستان لمیٹڈ کے سالانہ منافع میں 1604 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):ادویات تیار کرنے والی مقامی کمپنی اوٹسوکا پاکستان لمیٹڈ کے سالانہ منافع میں 1604 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران اوٹسوکا پاکستان لمیٹڈ کا منافع 472 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال میں کمپنی کو 27.7 ملین روپے منافع ہوا تھا۔ اس طرح جولائی تا جون 25۔2024کے مقابلہ میں جولائی تا جون26۔2025کے دوران اوٹسوکا پاکستان لمیٹڈ کے سالانہ منافع میں 444.3 ملین روپے یعنی 1603.97 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔