لاہور۔31مارچ (اے پی پی):آ ل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر اسحاق میو نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظر ثانی کی جائے۔منگل کو اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود ادویات کی قیمتوں میں مرضی کا اضافہ کرتی ہیں، آئے روز ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی …
ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظر ثانی کی جائے، پروفیسر اسحاق میو
لاہور۔31مارچ (اے پی پی):آ ل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر اسحاق میو نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظر ثانی کی جائے۔منگل کو اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود ادویات کی قیمتوں میں مرضی کا اضافہ کرتی ہیں، آئے روز ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جان اور صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کے حکومتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کے اضافے کی اجازت نہ دی جائے اور ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کرتے ہوئے مرضی سے اضافہ کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمات درج کر کے سخت کارروائی کی جائے ۔









