ادویہ سازی کی ریٹیل مارکیٹ کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.88 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ادویہ سازی کی ریٹیل مارکیٹ کے حجم میں گزشتہ مالی سال 26 ۔ 2025کے دوران 14.88 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے اختتام تک مارکیٹ کا حجم 1.251 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ ادویہ سازی کی ملکی صنعت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ادویات کی ریٹیل مارکیٹ کے حجم میں اوسطاً 17.55 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ادویہ سازی کی ریٹیل مارکیٹ کے حجم میں گزشتہ مالی سال 26 ۔ 2025کے دوران 14.88 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے اختتام تک مارکیٹ کا حجم 1.251 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

ادویہ سازی کی ملکی صنعت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ادویات کی ریٹیل مارکیٹ کے حجم میں اوسطاً 17.55 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 25 ۔2024 کے دوران ادویات کی فروخت کے ریٹیل بزنس کا حجم 1.089 ٹریلین روپے رہا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال 26 ۔2025میں یہ حجم 1.251 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح مالی سال 25 ۔2024کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران ادویات کی فروخت کے خوردہ کاروبار کے حجم میں 0.162 ٹریلین روپے یعنی 14.88 فیصد کی بڑھوتری ہوئی۔ اسی طرح مالی سال 24 ۔ 2023کے اختتام پر کاروبار کا حجم 918.22 ارب روپے تھا جبکہ مالی سال 23 ۔2022کے اختتام پر یہ حجم 655.02 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ 4 سال کے دوران ادویات فروخت کرنے کے ریٹیل بزنس میں اوسطاً 17.55 فیصد کی سالانہ بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ادویات تیار کرنے والی ملکی کمپنیوں کا مجموعی کاروبار میں حصہ 80 فیصد یعنی 998.54ارب روپے رہا ہے اور دوران سال ان کی سیلز میں 16.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ادویہ سازی کی ملکی مارکیٹ میں بین الاقوامی کمپنیوں کا حصہ 20 فیصد رہا اور ان کی سیلز 252.13 ارب روپے رہیں