سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور7 ارب روپے کی لاگت سے جاری پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی
ارب روپے کی لاگت سے جاری پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان زرعی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا،سیکرٹری

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور7 ارب روپے کی لاگت سے جاری پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیف بارانی ایریا ڈویلپمنٹ ایجنسی محمد عارف خان نیازی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، محکمہ سوائل کنزرویشن راولپنڈی ڈاکٹر پرویز سکندر، ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری، چیف سائنسدان و ڈائریکٹر، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال ڈاکٹر ندیم احمد اور سینئر سائنسدان،سینٹر آف ایکسیلنس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ چکوال، انعام الحق شریک تھے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان خطہ میں زرعی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 17 لاکھ50 ہزار روپے فی یونٹ سبسڈی سے400 منی ڈیمز کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت70 فیصد سبسڈی پر لفٹ اریگیشن سسٹمز کی تنصیب کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ4500 ایکڑ رقبے کی بذریعہ بلڈوزر اصلاح کا ہدف بروقت حاصل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلی بار32 لاکھ 90 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی پر خطہ پوٹھوہار میں ادرک کی کاشت کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلیک بیری، انجیر اور انگور کے پودوں کی فراہمی کے اہداف اور پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت زیتون کی کاشت کا ہدف بھی بروقت مکمل کیا جائے۔








