بیونس آئرس۔27نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن نےانٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے )کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو اقوامِ متحدہ کے نئے سیکرٹر ی جنرل کے لیے باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا۔ تاس کے مطا بق ارجنٹائن نے رافیل گروسی کو اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔ ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریہ ارجنٹائن کو یہ …
ارجنٹائن ، آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کے عہدے کے لیے باضابطہ امیدوار نامزد

مزید خبریں
بیونس آئرس۔27نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن نےانٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے )کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو اقوامِ متحدہ کے نئے سیکرٹر ی جنرل کے لیے باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا۔ تاس کے مطا بق ارجنٹائن نے رافیل گروسی کو اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔
ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریہ ارجنٹائن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 2027–2031 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر رافیل گروسی کو امیدوار کے طور پر پیش کر رہی ہے،انہوں نے تنازعات اور سنگین عالمی بحرانوں کے دوران سیاسی مکالمے کو فروغ دینے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو انہیں اس عہدے کے لیے موزوں امیدوار بناتا ہے۔








