چیئرمین پاکستان علما کونسل وسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ارضِ حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور دفاع پوری امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی اہم ہے،حوثی باغیوں کے مفتی کی طرف سے ارضِ حرمین شریفین، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملے کا اعلان حوثیوں کے عزائم کو واضح کرتا ہے۔
ارضِ حرمین شریفین کی سلامتی ودفاع امتِ مسلمہ کیلئے انتہائی اہم ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل وسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ارضِ حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور دفاع پوری امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی اہم ہے،حوثی باغیوں کے مفتی کی طرف سے ارضِ حرمین شریفین، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملے کا اعلان حوثیوں کے عزائم کو واضح کرتا ہے۔
ہفتہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسرائیل کے ساتھ حوثیوں کے مبینہ روابط و معاہدوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اور دوسری طرف مملکت سعودی عرب کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب پر حوثی حملوں کے حوالے سے ریاستِ پاکستان کا واضح موقف اور پاک فوج کے ترجمان کا بیان پاکستان کے عوام و عالمِ اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔








