فیصل آباد۔ 19 جنوری (اے پی پی):ازبکستان پاکستان کے سرمایہ کاروں اور ماہرین سے مل کر ٹیکسٹائل، چمڑے اور ٹریکٹر سازی سمیت دیگر شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتا ہے۔ یہ بات ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کے سربراہ منہاج الدین روؤف نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں فیصل …
ازبکستان کرٹیکسٹائل، چمڑے، ٹریکٹرسازی سمیت دیگرشعبوں میں ویلیو ایڈیش کیلئےمشترکہ منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے، منہاج الدین روؤف

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 جنوری (اے پی پی):ازبکستان پاکستان کے سرمایہ کاروں اور ماہرین سے مل کر ٹیکسٹائل، چمڑے اور ٹریکٹر سازی سمیت دیگر شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتا ہے۔ یہ بات ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کے سربراہ منہاج الدین روؤف نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں فیصل آباد کی ترقی کو سراہا اور کہا کہ ازبکستان کے تاجر پہلے ہی پاکستان سے رابطے میں ہیں جبکہ پاکستان ازبکستان سے یارن بھی خرید رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس شعبے کی ترقی کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ازبکستان کو سستے قرض دے رہی ہے جبکہ وہاں سستی بجلی اور گیس سمیت خام مال بھی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار وہاں مشترکہ منصوبے شروع کر کے ان سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ فاضل پیداوار دیگر وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی برآمد کر سکیں گے۔ دلو روم عبداللہ ایوا نے کہا کہ ان کے ملک میں چمڑے کی وافر مقدار موجود ہے مگر وہ جوتے اور ہینڈ بیگ بنانا چاہتے ہیں۔ اس طرح ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری کیلئے وہ پاکستانی بزنس کمیونٹی سے تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے فیصل آباد چیمبر کو متعلقہ شعبوں میں باہمی تعاون اور B2Bمیٹنگز کیلئے وفد ازبکستان بھیجنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہاں لگنے والی نمائشوں میں شرکت کیلئے رعایتی پیکج بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے لاجسٹک اور بینکاری کی سہولتیں ناگزیر ہیں اور یہ سہولتیں دونوں ملکوں میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ازبکستان اور افغانستان میں اچھے تعلقات ہیں اور توقع ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں جلد بہتری آئے گی۔ جس سے باہمی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی وسط ایشیائی ریاستوں سے کاروبار کر رہے ہیں جبکہ ازبکستان کے اس وفد سے مزید لوگوں کو باہمی تجارت کے فروغ کی ترغیب دی جا سکے گی۔








