سیالکوٹ۔14مارچ (اے پی پی):ازبکستان کے تاشقند ریجن کے گورنر میرزیایف زوئیر توئرووچ اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر تُختایف علیشیر خاکیمووچ نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ معروف سپورٹس ساز ادارے فارورڈ سپورٹس سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ وفد کا استقبال ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر (ر) شاہد علی اور منیجنگ ڈائریکٹر فارورڈ سپورٹس حسن مسعود خواجہ نے کیا۔ اس موقع پر وفد کو ادارے کی پیداواری صلاحیت، عالمی معیار کی مصنوعات …
ازبکستان کے گورنر تاشقند ریجن اور سفیر کا فارورڈ سپورٹس سیالکوٹ کا دورہ، پاک۔ازبک تعاون کے فروغ پر زور

مزید خبریں
سیالکوٹ۔14مارچ (اے پی پی):ازبکستان کے تاشقند ریجن کے گورنر میرزیایف زوئیر توئرووچ اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر تُختایف علیشیر خاکیمووچ نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ معروف سپورٹس ساز ادارے فارورڈ سپورٹس سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ وفد کا استقبال ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر (ر) شاہد علی اور منیجنگ ڈائریکٹر فارورڈ سپورٹس حسن مسعود خواجہ نے کیا۔ اس موقع پر وفد کو ادارے کی پیداواری صلاحیت، عالمی معیار کی مصنوعات اور برآمدی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ازبک وفد نے فٹ بال اور دیگر سپورٹس سامان کی تیاری کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا اور معیار کو سراہتے ہوئے اسے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، صنعتی اور کاروباری روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کابھی اظہار کیا ۔








