ازبک صدر کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ معاشی تعاون میں اضافہ ہو گا،شاہد عمران

لاہور۔8فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے کہا ہے کہ ازبکستان کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دے گا اور مختلف اقتصادی شعبوں میں باہمی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان …

لاہور۔8فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے کہا ہے کہ ازبکستان کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دے گا اور مختلف اقتصادی شعبوں میں باہمی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں، جو تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

شاہد عمران نے کہا کہ خوراک اور زراعت کے شعبے میں بے پناہ امکانات موجود ہیں، جہاں مشترکہ منصوبوں، جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے اور ویلیو ایڈڈ پراسیسنگ کے ذریعے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی منڈیوں کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان اس شعبے میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر علاقائی رابطہ کاری، جس میں سڑک، ریل اور فضائی روابط شامل ہیں، تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنائے گی اور لاجسٹک اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

شاہد عمران نے کہا کہ ازبکستان کے صدر کے دورے کے دوران بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور ادارہ جاتی روابط سے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، خصوصا حلال فوڈ، اناج، پھلوں اور پراسیسڈ فوڈ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دونوں ممالک میں پائیدار سیاسی عزم اور نجی شعبے کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے تو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو دونوں ملکوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔

مزید خبریں