اساتذہ قوم کے معمار ہیں،ڈی سی لاہور کا عالمی یومِ اساتذہ پر پیغام

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔

عالمی یومِ اساتذہ پر قوم کے معماروں کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ آنے والی نسلوں کی آبیاری اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں،باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار بنیادی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں،علم سے معاشرہ روشن ہے،یومِ اساتذہ پر ہر استاد کو سلام پیش کرتے ہیں۔