پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کے عالمی دن پر میں دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتی ہوں، جنہوں نے اپنی زندگیاں علم کی روشنی پھیلانے کے لیے وقف کر دی ہیں۔
اساتذہ نے اپنی زندگیاں علم کی روشنی پھیلانے کے لیے وقف کر دی ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر جاری پیغام
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کے عالمی دن پر میں دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتی ہوں، جنہوں نے اپنی زندگیاں علم کی روشنی پھیلانے کے لیے وقف کر دی ہیں۔
پیر کو عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر جاری پیغام میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ استاد قوموں کی تعمیر کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وژن تھا کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو، اور اس وژن کی تکمیل میں ہمارے اساتذہ سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلیم کو سندھ کا مستقبل قرار دیتے ہوئے نوجوان نسل کو جدید علم سے آراستہ کرنے کا عہد کیا ہے اور ان کی قیادت میں ہر گاؤں اور شہر تک تعلیم کی رسائی پیپلز پارٹی کی پہچان بن چکی ہے۔ پی پی پی نے سندھ میں ہزاروں اسکولوں کی بحالی، نئے اساتذہ کی بھرتی اور تعلیمی اصلاحات کے ذریعے علم کے فروغ کو ترجیح دی ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایک استاد کی عزت کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان ہوتی ہے۔
جس قوم نے اپنے اساتذہ کی قدر کی، اس نے ترقی کی منازل طے کیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ خواتین اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں جا کر بچیوں کو تعلیم دے رہی ہیں، وہ ہماری قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تعلیم صرف ڈگری کا نام نہیں، بلکہ کردار سازی، برداشت اور انسانیت کا درس بھی استاد ہی دیتا ہے۔








