اسد ملک کے زندگی کے دکھ اور ذاتی نقصانات پر دل گرفتہ انکشافات

اداکار اور سماجی کارکن اسد ملک نے اپنی زندگی کے انتہائی دردناک لمحات اور ذاتی نقصانات کے بارے میں کھل کربات کی ہے۔اداکار حال ہی میں واصی شاہ کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے،

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اداکار اور سماجی کارکن اسد ملک نے اپنی زندگی کے انتہائی دردناک لمحات اور ذاتی نقصانات کے بارے میں کھل کربات کی ہے۔اداکار حال ہی میں واصی شاہ کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں والدین اور بھائی جیسے قریبی افراد کو کھویا، اور یہ صدمات آج تک ان کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔اسد ملک کے مطابق والدہ کے آخری لمحات ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھے، اور وہ صرف سلام کے ذریعے ان سے آخری ملاقات کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے بھائی کی جدائی بھی ان کے لیے بہت بڑا صدمہ تھی، خاص طور پر اس وقت جب وہ بینائی کھو رہے تھے اور آہستہ آہستہ کمزور ہوتے جا رہے تھے۔اداکار نے ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے لیے جرمنی سے ایک گھڑی لائے تھے، لیکن بھائی اسے اپنی بینائی نہ ہونے کے باعث دیکھ بھی نہ سکے۔ اس لمحے نے انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔اسد ملک نے مزید بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کا مکمل سہارا ختم ہو گیا ہو، اور یہ تمام واقعات ان کی زندگی کے سب سے مشکل ترین تجربات ہیں۔