اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 فلسطینیوں کو ہتھیار پھینکنے کے باوجود فائرنگ کر کے شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس۔28نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں 2 فلسطینیوں کو ہتھیار پھینکنے کے باوجود فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ اے ایف پی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنین میں 37 سالہ یوسف علی اسعاسہ اور 26 سالہ المنتصر باللہ محمود عبداللہ کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ …

مقبوضہ بیت المقدس۔28نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں 2 فلسطینیوں کو ہتھیار پھینکنے کے باوجود فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

اے ایف پی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنین میں 37 سالہ یوسف علی اسعاسہ اور 26 سالہ المنتصر باللہ محمود عبداللہ کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ’’بہیمانہ‘‘ انداز میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا۔

اس واقعہ کی وڈیوز سوشل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلز پر دیکھی گئی جس میں 2 افراد کو اپنے اسلحہ کے ساتھ عمارت سے باہر آتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ ہاتھ آسمان کی طرف کر کے زمین پر بیٹھ گئے تاہم اسرائیلی فوج نے انہیں عمارت میں واپس بھیجنے کی بجائے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

مزید خبریں