اسرائیل شام کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کرے،فرانس

دمشق۔1دسمبر (اے پی پی):فرانس نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شام کی خود مختاری اور اس کی سرزمین کی سالمیت کا احترام کرے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات گزشتہ روز فرانس کے قائم مقام سفیر برائے شام جان بَتیست فافر نے کہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام کی وحدت، خود مختاری اور استحکام کا تحفظ انتہائی اہم ہے اور یہ سب بین الاقوامی قانون …

دمشق۔1دسمبر (اے پی پی):فرانس نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شام کی خود مختاری اور اس کی سرزمین کی سالمیت کا احترام کرے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات گزشتہ روز فرانس کے قائم مقام سفیر برائے شام جان بَتیست فافر نے کہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام کی وحدت، خود مختاری اور استحکام کا تحفظ انتہائی اہم ہے اور یہ سب بین الاقوامی قانون اور اسرائیلی و شامی افواج کے درمیان 1974 کے امن معاہدے کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے بیت جن میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران شہری اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو جاری کوششوں کا حصہ بننا چاہیے تاکہ شام پورے خطے اور شامی عوام کے فائدے کے لئے امن، سلامتی اور استحکام کا مرکز بن سکے۔ واضح رہے کہ ہفتے کو دوسرے دن بھی اسرائیلی ڈرونز دمشق کے دیہی علاقے میں بیت جن قصبے کے اوپر پرواز کرتے رہے۔ یہ ڈرون پروازیں اُس اسرائیلی زمینی در اندازی کے بعد جاری ہیں جس کے نتیجے میں جمعے کومقامی باشندوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں شامی شہری جاں بحق ہوئے اور اسرائیلی فوج کے 13 سپاہی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں