اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سمبڑیال کی زیر صدارت کسان بیٹھک

سیالكوٹ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی کی زیر صدارت کسان بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گائوں فتح گڑھ میں گندم کی بوائی ، سموگ کے نقصانات اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کے حوالے سے کسانوں کو تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور علاقے میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے …

سیالكوٹ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی کی زیر صدارت کسان بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گائوں فتح گڑھ میں گندم کی بوائی ، سموگ کے نقصانات اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کے حوالے سے کسانوں کو تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور علاقے میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی پر ایک جامع لیکچر دیا گیا۔

اس کے علاوہ کاشتکاروں کو سموگ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کابوٹا اور سپر سیڈر جیسی زرعی مشینری کو اپنانے کی تجویز دی گئی۔ اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ فصلوں کے بھوسہ کو ہر گز نہ جلائیں ورنہ آگ لگانے والوں کو جرمانے یا سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کسان برادری سے اپیل کی کہ کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے اپنے قرض جمع کروائیں اور 24 گھنٹوں میں گندم کی فصل کیلئے قرض حاصل کریں اور بقایا جات جمع کروانے پر انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں۔